MrJazsohanisharma

وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد
وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع یقینی بنانے کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ خواتین کے حقوق کیلئے ہر 
ممکن کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، مذہب اور سیرت رسول ﷺ اور بنیادی اقدار 
سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزا ہے خواتین ہر شعبے میں صلاحیتوں کو 
ثابت کر رہی ہیں ، خواتین ، قومی اور عالمی سطح پر شعبوں میں فوقیت حاصل کر رہی ہیں ۔ ان کا 
کہناتھا کہ خواتین کو مساوی مواقع اور ساز گار ماحول فراہم کیاس جانا ضروری ہے ، ایسے ہی جامع ، 
پائیدار سماجی و معاشی ترقی یقینی بنائی جا سکتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اقدامات کریں گے جو 
خواتین کی حفاظت ، خوشحالی میں مددگار ہوں ۔




Post a Comment

Previous Post Next Post